تحریک انصاف کے گرفتار و نظر بند کارکنوں کی فوری رہائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے تحریک انصاف کے گرفتار و نظر بند کارکنوں کی فوری رہائی کا حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن پر سماعت کی۔
وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے راولپنڈی، جہلم اور اٹک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تین ایم پی او کے تحت نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیے۔
زمان پارک میں دہشت گرد موجود ہیں،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب
عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور میں پولیس کارروائی کے خلاف راولپنڈی میں احتجاج کے دوران گرفتار کارکنوں کی رہائی کا حکم بھی دے دیا گیا۔
پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو اٹک اور راولپنڈی کی جیلوں میں نظربند کیا گیا تھا۔
ممکنہ گرفتارتی ، اسد عمر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست
