راوی ماسٹر پلان میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر کام شروع

روڈا کی جانب سے دریائے راوی کے کنارے رہائشی ماسٹر پلان میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
منصوبے پر 7 پوائنٹس میں سے 3 پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کئے جائیں گے، فیز ون کے تحت محمود بوٹی اور شادباغ میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیے جائیں گے۔
روڈا کے ڈائریکٹر نقی اقبال نے بتایا کہ ایک ماہ میں ٹینڈر فلوٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، محمود بوٹی ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جانے سے روزانہ 75 ملین گیلن پانی کو ٹریٹ کیا جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ شادباغ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے 40 ملین گیلن سے زائد پانی کو روزانہ ٹریٹ کیا جائے گا، کنسلٹنس ہائر کر کے ڈاکومنٹیشن مکمل کر لی گئی ہے۔
نقی اقبال کے مطابق ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبہ دریائے راوی کی بحال میں سب سے اہمیت کا حامل ہے۔
