عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

لاہورہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف مقدمات کی تفصیلات ایک ہفتے میں طلب کرلیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پنجاب میں اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی درخواست دائرکی تھی۔
شیخ رشید کے وکیل کا درخواست میں کہنا تھاکہ شیخ رشید کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے،بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
جسٹس چودھری عبدالعزیز نے ریمارکس دیئے کہ شیخ رشید چلے سے واپس آگئے ہیں تواب کیا مسئلہ ہے؟شیخ رشید سسرال جانے سے کیوں گھبرا رہے ہیں۔
وکیل نے دلائل دیئے کہ سسرال جانے سے شیخ رشید نہیں گھبراتے،اس بار انہیں سسرال کے بجائے چلے پر لے گئے تھے۔
شیخ رشیدکاکہنا تھاکہ میرے خلاف اتنے مقدمات بنادیئے گئے کہ میں باہرنہیں نکل سکتا۔
عدالت نے حکومت پنجاب،آئی جی پنجاب سمیت تمام فریقین کونوٹس جاری
سموگ سے چھٹکارا،ہائیکورٹ کا سائیکلنگ کو فروغ دینے کاحکم
کردیئے۔