حکومت کے ہاتھ سے حالات تیزی سے نکل رہے ہیں
مسلم لیگ ق کے رہنما اورسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے حکومت پنجاب کے وزرا نے ملاقات کی، جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
بجلی 5 روپے سستی کرنے کی منظوری دیدی گئی
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے تحریک انصاف کو بڑے سیاسی فیصلے لینے کا مشورہ دے دیا ہے، اور پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں، اس وقت جو سیاسی حالات ہیں اس کا تقاضا ہے کہ حکومت آگے بڑھ کر پہلے فیصلہ لے لے، کیوں کہ جو پہلے فیصلہ لیتا ہے سیاست میں اس کو برتری حاصل ہوجاتی ہے۔