پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ‌ بنانے کیلئے پنجاب میں‌ بینرز کی بہار

مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیراعلیٰ بنانے کے حق میں‌ پوسٹرز کی بہار آ گئی، وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے چودھری پرویز الٰہی کو مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔

فضل الرحمن کو وحشی جٹ بننے کی قیمت چکانا پڑیگی

پرویز الٰہی نے بتایا کہ اپوزیشن کی دو اتحادی جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیراعلیٰ کی نشست پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا ہے، اپوزیشن لیڈر پنجاب نے بتایا کہ دو اتحادی پارٹیوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ عدم اعتماد کے بعد دیکھتے ہیں لیکن چوہدری شجاعت نے کہا کہ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب والا کام پہلے ہونا چاہئے۔

انھوں‌ نے بتایا کہ اس وقت حکمران جماعت سکتے میں‌ ہے، کچھ بولیں تو تب بات ہے، اگر وزارت اعلیٰ ملی تو ہم اتحادیوں کی خامیاں دور کر دیں گے۔

Back to top button