اساتذہ کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج

پنجاب بھر میں اساتذہ لیوان کیشمینٹ اور سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد اساتذہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے لاہور میں احتجاج کرنے والے 100 سے زائد اساتذہ و سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا جبکہ فیصل آباد میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔گوجرانوالہ، گجرات، بہاولپور، بہاولنگر اور میاں چنوں میں بھی اساتذہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ حافظ آباد میں اساتذہ کے ہمراہ طالب علم بھی سڑکوں پر نکل آئے، اساتذہ رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس کی جانب سے 125 سے زائد طلبہ، دو ہیڈ ماسٹروں اور اساتذہ کے خلاف موٹروے بند کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، عارف والا میں اساتذہ کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں جبکہ تین روز سے سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔
پتوکی میں بھی اساتذہ کی جانب سے سکولوں کی تالا بندی کردی گئی، سرکاری اساتذہ لیو ان کیشمنٹ اور گریجویٹی بل میں
ن لیگ نے مینارپاکستان جلسے کیلئے درخواست دیدی
ترامیم واپس لینے اور ساتھی اساتذہ کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
