سی ٹی ڈی کی لاہور، سرگودھا میں کارروائیاں، 8 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے لاہور اور سرگودھا میں خفیہ اطلاعت پر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد، ڈیٹونیٹر اور بم تیار کرنے کا سامان برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے پنجاب میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 382 کومبنگ آپریشن کیے گئے، آپریشن میں 59 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔
