الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو دورہ ملاکنڈ سے روک دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ ملاکنڈ سے روک دیا ہے۔

حکومت بچ سکتی ہے، عمران خان کا وزیراعظم رہنا مشکل ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملاکنڈ نے وزیر اعظم کو نوٹس جاری کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ضلعی مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے وزیراعظم کو نوٹس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرجاری کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا 20 مارچ کو دورہ ملاکنڈ شیڈول تھا تاہم ڈی ایم او کی جانب سے ایک نوٹس کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کو جلسہ کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔

Back to top button