فوج عوامی رائے کی قدر کرتی ہے، حکومت جلد جانے والی ہے

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹ جائے گی، کیونکہ فوج عوامی رائے کی قدر کرتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ موجود حکومت نے فرار کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، حیران کن طور پر ای سی ایل سے 150 ملزموں کے نام سے نکال دیئے گئے ہیں۔
شیخ رشید نے بتایا کہ عدالت عظمیٰ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں، امپورٹڈ حکومت کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں، یہ حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے۔
عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم
سابق وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ سے شروع ہو چکا ہے، حکومت سنبھالی نہیں جارہی، یہ این آر او ٹو لینے آئے تھے۔
