یاسمین راشد، اعجاز شاہ کی تمام ایم پی ایز کو زمان پارک بلانے کی آڈیو لیک

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنے تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز کو بندوں کے ہمراہ زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، اس حوالے سے یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کے درمیان آڈیو لیک نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
سوشل میڈٰیا پر لیک ہونیوالی آڈیو کے دوران سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو میں دونوں رہنما عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کو لے کر گفتگو کر رہے ہیں۔
مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد نے اعجاز شاہ سے کہا کہ خان صاحب نے اس وقت کہا ہے کہ سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو، اس پر اعجاز شاہ نے جواب دیا کہ ہم کر رہے ہیں، پھر یاسمین راشد نے عمران خان کی ہدایات سابق وزیر کو دیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ بندے لے کر پہنچیں۔
یاسمین راشد کے مطابق عمران خان کہہ رہے ہیں ان کو کہو فوری پہنچیں جو نہیں پہنچے گا اسے میں ٹکٹ نہیں دوں گا، خان صاحب نے یہ بات ڈائریکلی کہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ کی منسوخی کے لیے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ہے جس کی سماعت جاری ہے، جج نے وکیل کو درخواست پر عائد تمام اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
