تین شادیاں کرنے والی عتیقہ اوڈھو اب کس پر گرم

تین شادیاں کرنے والی خوبصورت اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے نوجوان اداکار وہاج علی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے سجیلے فنکار ہیں کہ جنہیں تاڑا بھی جا سکتا ہے اور ان کے ساتھ آنکھ مٹکا بھی کیا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے ان جذبات کا اظہار ایک ٹیلی ویژن شو کے دوران کیا۔ عتیقہ اوڈھو نے روبینہ اشرف اور فیصل قریشی کے ہمراہ ایک پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے تینوں مہمانوں سے وہاج علی کی اداکاری سے متعلق سوال کیا۔ مہمانوں سے پوچھا گیا کہ وہاج علی کے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ’تیرے بن‘ میں ان کی اداکاری کیسی تھی اور مہمان انہیں 10 میں سے کتنے نمبر دیں گے؟ اس پر عتیقہ اوڈھو نے دل کھول کر وہاج علی کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ ’آئٹم نمبر ہیرو ہیں‘۔ اداکارہ نے کہا کہ وہاج علی کے لباس پہننے کا انداز، ان کی ڈائیلاگ ڈیلیوری اور اداکاری کرتے وقت ان کے جذبات اور تاثرات انتہائی شاندار ہوتے ہیں، ان کی ہر چیز پرفیکٹ دیکھ کر انہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ ’آئٹم نمبر ہیرو‘ ہیں۔
اسی دوران عتیقہ اوڈھو نے فیصل قریشی کی جانب دیکھتے ہوئے انہیں کہا کہ اگر وہ ہانیہ عامر کو آئٹم نمبر کے وقت تاڑ سکتے ہیں تو وہ بھی وہاج علی کو تاڑ سکتی ہیں اور ان سے آنکھ مٹکا بھی کر سکتی ہیں۔
اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ جب وہاج علی اداکاری کے دوران سر موڑ کر ترچھی نظروں سے پیچھے دیکھتے ہیں تب اداکاری کو سمجھنے وال2ں کو بات سمجھ میں آجاتی ہے۔ عتیقہ نے وہاج علی کو اداکاری کے لیے 10 میں سے 9 نمبر دیے۔ اسی دوران فیصل قریشی نے بھی وہاج علی کی تعریف کی اور ان کے ماڈلنگ کے انداز کو سراہا۔ فیصل قریشی نے بھی وہاج علی کو 9 نمبر دیے، تاہم روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ وہ ابھی وہاج علی کا کام دیکھیں گی، پھر ان سے متعلق فیصلہ کریں گی لیکن ابھی وہ ان کو 7 نمبر دے رہی ہیں۔