کیا بالی ووڈ فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کا سیکوئل تیار کیا جار ہا ہے؟

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر مووی ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کے تین مرکزی کرداروں عامر خان، شرمن جوشی اور مادھون کی پریس کانفرنس کے ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر فلم کے سیکیوئل کے حوالے سے دھوم مچا دی ہے، سوشل میڈیا صارفین فلم کے نئے سیکیوئل کے متعلق کافی پرجوش ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ واقع ہی میں فلم کا سیکیوئل بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے یا نہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر انڈین اداکارہ کرینہ کپور نے ایک کلپ شیئر کیا جس میں ’تھری ایڈیٹس‘ کے تینوں مرکزی کردار عامر خان، شرمن جوشی اور مادھون ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو نے افواہوں کو جنم دیا ہے کہ شاید ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل پر کام ہو رہا ہے، ویڈیو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ’مجھے پتا چلا ہے کہ جب میں چھٹیوں پر تھی تو یہ تینوں کچھ کر رہے تھے، یہ پریس کانفرنس کا سین جو گردش کر رہا ہے یہ ایک راز تھا جو ان تینوں نے ہم سے چھپایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کچھ تو گڑبڑ ہے اور یہ نہ کہیے گا کہ یہ شرمن جوشی کی کسی فلم کی پروموشن ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ لوگ سیکوئل بنا رہے ہیں۔
کرینہ کپور کی ویڈیو کے بعد فلم کے ایک اور کردار ’وائرس‘ یعنی بومن ایرانی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’آپ لوگ جو بھی کر رہے ہو یہ باہر آ گیا ہے اور کلپ بھی وائرل ہو گیا؟
تھری ایڈیٹس کے تینوں اداکاروں کی جانب سے ابھی اس سلسلے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن بالی ووڈ سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ تھری ایڈیٹس کا کوئی سیکوئل تیار نہیں کیا جا رہا ہے۔
کرینہ کپور کی جانب سے جس ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے وہ دراصل کسی اشتہار کا حصہ ہے جس کی ویڈیو کو کاپی کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔
مقبول بھارتی فلم ‘3 ایڈیٹس’ کے ڈائیلاگز اور جذباتی مناظر اب بھی مداحوں کے دلوں پر نقش ہیں، یہ فلم اپنی کہانی اور اداکری کے لحاظ سے ایک اوریجنل فلم ثابت ہوئی تھی جس میں ٹیکنالوجی کے بجائے اداکاری کے جوہر نمایاں نظر آتے ہیں۔
فلم تین کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو انجینیئرنگ یونیورسٹی کے ہوسٹل میں ساتھ رہتے ہیں۔ فلم میں تعلیمی نظام کی خامیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ مرکزی کردار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے نبھایا جب کہ ان کے دوستوں میں راجو کا کردار شرمن جوشی اور فرحان کا کردار رنگاناتھ مدھاون کے حصے میں آیا تھا۔
اس فلم کے ایک ایک کردار کے لیے اداکار کا انتخاب کس طرح کیا گیا یہ ایک طویل داستان ہے تاہم فرحان کا کردار نبھانے والے رنگاناتھ مدھاون کے آڈیشن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

جھوٹے عمران خان کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا

Back to top button