ابھیشک بچن، ایشوریا رائے میں علیحدگی کی افواہیں

16 برس سے کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے والے ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے کے درمیان علیحدگی کی خبریں پروان چڑھنے لگی ہیں، دنوں کی ایک بیٹی آرادھیا بچن بھی ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ بالی وڈ کی اس جوڑی کے تعلقات میں دراڑ آ گئی ہے۔یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب ایشوریہ رائے کے شوہر ابھیشیک بچن نے ایک عوامی تقریب میں شرکت کی، تصاویر انسٹاگرام پر آئیں جن میں ابھیشک بچن نے شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی ہوئی تھی، ایک Reddit صارف نے لکھا کہ ‘ابھیشیک نے اپنی شادی کی انگوٹھی اپنی حالیہ نمائش میں نہیں پہنی ہے جو وہ ہمیشہ پہنتے آئے ہیں۔ ان قیاس آرائیوں کو اس لیے بھی تقویت مل رہی ہے کہ آج کل ایشوریہ رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ اکثر تنہا نظر آ رہی ہیں۔

دوسری طرف اس بالی وڈ جوڑی کے بہت سے مداح پرامید ںظر آ رہے ہیں کہ اس جوڑی کے درمیان میں نجی زندگی سے ہٹ کر پیشہ ورانہ وابستگی بھی ہے، اس لیے بالی وڈ کی یہ جوڑی جلد ایک ساتھ عوام میں نظر آئے گی، بعض سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ بچن خاندان میں طلاق ناممکن ہے، ایک صارف نے ایکس پر تبصرہ کیا کہ میں نے ایکس پر کسی کو اس کا ذکر کرتے دیکھا، پتہ نہیں یہ کتنا سچ ہے لیکن میں ہمیشہ یہی سوچتا ہوں کہ بچن خاندان میں طلاق ناممکن ہے، اس کی توقع نہیں کی جا سکتی ہے، ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کے درمیان بعض لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک امیتابھ بچن زندہ ہیں، وہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہونے نہیں دیں گے۔واضح رہے کہ ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے 20 اپریل 2007 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کسی بھی عوامی تقریب میں ساتھ نظر نہیں آئے۔ گزشتہ ماہ ایشوریا رائے نے بیٹی کے ساتھ اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں تاہم ان تصاویر میں بھی بچن خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔ واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔ ابھیشیک بچن بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ویٹرن اداکارہ جیا

نوازشریف،شجاعت کی 15سال بعد سیاسی ملاقات،باہمی تعاون پرتبادلہ خیال

بچن کے بیٹے ہیں۔

Back to top button