اداکار میکال ذوالفقار بھارت سے نالاں کیوں ہیں؟

اداکار میکال ذوالفقار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں سے اچھا سلوک نہیں کیا جاتا بلکہ ان کو ایسے کردار دیئے جاتے ہیں جوکہ عوامی توجہ کا مرکز نہیں بنتے ہیں۔اداکار میکال حال ہی میں محب مرزا کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شوبز سمیت بھارتی فلم انڈسٹری پر بھی کھل کر بات کی اور اعتراف کیا کہ ان کی پروڈیوس کردہ فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘ نے اتنی اچھی کمائی نہیں کی، جتنی انہوں نے سوچ رکھی تھی۔میکال کے مطابق اگرچہ ان کی فلم بہتر کمائی کرنے میں کامیاب گئی لیکن انہوں نے اس کے بزنس کے حوالے سے بہت کچھ سوچ رکھا تھا، پاکستان میں کوئی بھی اداکار ڈانس نہیں کرسکتا، البتہ تھوڑا بہت احسن خان اور فیصل قریشی اچھا ڈانس کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداکار فلم کی شوٹنگ سے دو ہفتے قبل گانوں کے ڈانس کا ریہرسل کرتے ہیں اور یہ کہ پاکستانی فلموں میں ایسے کردار ہی نہیں ہوتے جن میں ڈانس کرنا پڑے، اس لیے ان کے خیال میں پاکستان میں کوئی بھی مرد اداکار اچھا ڈانسر نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں میکال نے بتایا کہ جب وہ شوبز میں نئے آئے تھے تب انہیں ایوارڈز جیتنے کی بڑی خواہش تھی اور انہیں متعدد بار نامزد بھی کیا گیا لیکن انہیں ایوارڈز نہیں ملے، اعتراف کیا کہ کیریئرکے آغاز میں ایوارڈز نہ ملنے پر انہیں دُکھ ہوا اور ان کا دل ٹوٹ گیا لیکن پھر انہیں وہ طریقہ آگیا، جس کے ذریعے ایوارڈز حاصل کیے جاتے ہیں اور پھر انہیں ایوارڈز بھی مل گئے۔فلموں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جلد ہی وہ برصغیر کے ایک پہلوان کی زندگی پر فلم بنائیں گے اور وہ پاکستانی تاریخ کی بڑی فلموں میں سے ایک ہوگی۔بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر میکال ذوالفقار نے عزم کا اعادہ کیا کہ اب وہ دوبارہ وہاں کام نہیں کرنے جائیں گے، وہاں جا کر سیکھا کہ بھارتی لوگ پاکستانی اداکاروں کا غلط استعمال کرتے ہیں، وہ انہیں مرکزی اور اچھے کردار نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کسی بھی بڑے پاکستانی اداکار کو ایسا ہی کردار دیں گے، جس سے صاف واضح ہوگا کہ وہ بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی ہے اور عام طور پر ایسے کردار دیئے جاتے ہیں، جس سے اداکاروں کی پاکستان میں بے عزتی ہوتی ہے، پیسوں کی

اداکارہ نازش جہانگیر، ماہرہ خان کے دفاع میں سامنے آ گئیں

خاطر پاکستانی اداکاروں کو ایسا کام ہی نہیں کرنا چاہئے اور یہ کہ پاکستان میں فنکاروں کی بہت عزت ہوتی ہے۔

Back to top button