گلوکارہ آئمہ بیگ، ساحر علی بگا کا نیا ویڈیو گانا ’’وشملے‘‘ ریلیز

گلوکارہ آئمہ بیگ اور گلوکار ساحر علی بگا کے مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ دونوں کی آواز میں طویل عرصے بعد نیا ویڈیو گانا ’’وشملے‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے، گانے کی ویڈیو کو یوٹیوب پر جاری کر دیا گیا ہے۔

گیت ’وشملے‘ کی ویڈیو نامور ڈائریکٹر عدنان قاضی نے ڈائریکٹ کی، ہدایت کار کا کہنا تھا کہ گانے میں مختلف ثقافتی رنگ و اتحاد کا پیغام دے رہے ہیں، تین منٹ 37 سیکنڈز کے گانے کی ویڈیو میں ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگانے والی آواز کے ساتھ بہترین پرفارم بھی کیا ہے، گانے کی ویڈیو میں آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کے ملبوسات معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے ڈیزائن کیے۔

یوٹیوب پر ’’وشملے‘‘ کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں جبکہ کمنٹس میں گانے کی ویڈیو کی بھی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں، قبل ازیں آئمہ بیگ نے انسٹا گرام پر ویڈیو کا ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میری انسٹا اسٹوری چیک کریں اور اپنے ملک کے بلوچی، سرائیکی اور پنجاب کی ثقافت، روایت کے کچھ لمحات سے لطف اندوز ہوں۔

قبل ازیں آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا نیا گانا بلوچستان کی ثقافت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہوگا، بلوچستان کی میٹھی زبان اور خوبصورت روایات پر ایک گانا بنانا چاہتی تھی اور اس گانے کے ذریعے ایک بڑے صوبے کی ثقافت کو منایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گانے کی ریلیز کے موقع پر گلوکار ساحر علی بگا نے کہا تھا کہ ہمیشہ اپنے کام سے پاکستانی ثقافت کے مختلف رنگوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے، کئی سالوں سے پنجابی زبان کے مشہور گیت میوزک کے شوقین لوگوں کے لیے ریلیز کئے، ’وشملے‘ گیت بلوچ زبان کو خراج تحسین ہے۔

فرسودہ روایات پر مبنی مختصر فلم ’’نور‘‘ فرانسیسی ایوارڈ جیت گئی

Back to top button