اجے دیوگن کی فلم ’’بھولا‘‘ ریلیز ہوتے ہی ویب سائٹس پر لِیک

بھارتی فلم انڈسٹری کے ایکش ہیرو اجے دیوگن کی نئی فلم ’’بھولا‘‘ شاید کامیاب بزنس کرنے میں ناکام رہے کیونکہ فلم کی ریلیز کے پہلے ہی روز اس کو مختلف ویب سائٹس پر لیک کر دیا گیا ہے۔
جمعرات کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی بھولا کو انٹرنیٹ پر غیرقانونی سٹریمنگ ویب سائٹس پر دیکھا جا سکتا ہے۔ویب سائٹ کُوئی مُوئی کے مطابق بھولا نہ صرف آن لائن لیک ہوگئی ہے بلکہ غیرقانونی طور پر ڈاؤن لوڈ کے لیے بھی دستیاب ہے۔
فلم ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ ٹیلی گرام پر بھی لیک کر دی گئی ہے جس کے بعد اسے مختلف کوالٹی میں دیکھا جا سکتا ہے، اجے دیوگن نے غیرقانونی طور پر فلم کو اپلوڈ کرنے والوں کو شیطان کہا ہے۔
بدھ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جب ایک صارف نے اُن سے ان لوگوں کے متعلق پوچھا جو فلم کو غیرقانونی طور پر لیک کرتے ہیں تو اس بارے میں اجے دیوگن نے کہا کہ ’پائریسی کرنے والے شیطان نہیں، ٹکٹ خرید کر فلم دیکھنے والے چٹان بنو۔
بھولا کی کہانی ایک ایسے قیدی کے گرد گھومتی ہے جو 10 سال کی قید کے بعد اپنی بیٹی سے ملنے کے لیے جاتے ہوئے دوبارہ قید ہو جاتا ہے اور پھر اُسے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہ فلم 2019 میں جنوبی انڈیا کی تامل انڈسٹری کی ریلیز کی گئی فلم ’کیتھی‘ کا ہندی ریمیک ہے۔
بھولا کی مرکزی کاسٹ میں اجے دیوگن، تبو، امالا پاؤل، رائی لکشمی، دیپک دوبریال اور سنجے مشرا شامل ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری خود اجے دیوگن نے کی ہے۔دوسری جانب بھولا کی ریلیز کے دن ہی اجے دیوگن کی رواں سال جون میں ریلیز ہونے والی ’میدان‘ کا ٹیزر بھی یوٹیوب پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔میدان فلم انڈین فٹ بال ٹیم کے 1952 تا 1962 میں مینیجر سید عبدالرحیم کی آٹو بائیوگرافی ہے۔
23 جون کو آنے والی اس فلم میں اجے دیوگن انڈین فٹ بال ٹیم کے گمنام ہیرو سید عبدالرحیم کا کردار ادا کریں گے، ٹیزر کے آغاز میں انڈین فٹ بال ٹیم کو 1950 کی اولمپکس میں ننگے پاؤں کھیلتا دکھایا گیا ہے، امیت رویندر ناتھ شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی میدان کی کاسٹ میں اجے دیوگن، پریامانی اور گجراج راؤ شامل ہیں۔

یورپی یونین نے پاکستان پر عائد بڑی پابندی ہٹا دی

Back to top button