بھارتی گلوکارہ کا لیجنڈ علی ظفر کے ساتھ اظہار محبت

بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہمیشہ سے پاکستانی گلوکار علی ظفر کی بڑی مداح رہی ہیں۔ وہ علی ظفر اور اُن کے سُپر ہٹ گانے ‘جھوم’ کی بہت بڑی فین ہیں۔

انہوں نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں جہاں خود کو پاکستانی گلوکار کا مداح قرار دیا، وہیں انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ آنے والی بھارتی فلم کراک میں انہوں نے علی ظفر کے تیار کیے گئے گانے کو گایا ہے جو کہ ان کے لیے اعزاز ہے۔شریا گھوشال نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے فلم کے لیے علی ظفر کا گانا دل جھوم جھوم چلے گایا ہے جو کہ ان کے لیے اعزاز ہے۔بھارتی گلوکارہ نے لکھا کہ وہ اپنی اور دیگر گلوکاروں کی آواز میں ریکارڈ کرائے گئے علی ظفر کے گانے کو سننے کے لیے بیتاب ہیں۔

علی ظفر نے بھی شریا گھوشال کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے دور کی بہترین گلوکارہ بھی قرار دیا۔علی ظفر نے امید ظاہر کی کہ انہوں نے اور دیگر بھارتی گلوکاروں نے ان کے گانے دل جھوم جھوم کے ساتھ انصاف کیا ہوگا اور اسے اسی طرح شاندار انداز میں گایا ہوگا اور وہ بھی گانے کو سننے کے لیے بیتاب ہیں۔

شریا گھوشال کی ٹوئٹ کو بھارتی گلوکار وشال مشرا نے بھی ری ٹوئٹ کیا اور انہوں نے بھی دل جھوم جھوم گانے کو اپنا پسندیدہ ترین گانا قرار دیا اور لکھا کہ وہ اس بات پر انتہائی خوش ہیں کہ انہوں نے اپنی پسندیدہ گلوکارہ شریا گھوشال کے ہمراہ مذکورہ گانا گایا۔ساتھ ہی انہوں نے بھی علی ظفر کے لیے محبتوں اور پیار کا اظہار کیا اور اپنی ٹوئٹ میں گلوکارہ تنشک باغچی کو بھی مینشن کیا، جنہوں نے ان کے ہمراہ مذکورہ گانا گایا ہے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ بھارتی گلوکاروں کی آواز میں علی ظفر کے تیار کیے گئے گانے کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ علی ظفر سال 2011 میں اپنا تیسرا میوزک البم ‘جھوم’ ریلیز کیا تھا، اُن کا یہ پورا البم ہی مقبول ہوا تھا لیکن اس البم کا گانا ‘جھوم’ نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے تھے۔علی ظفر کے اس گانے کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے اور اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے بالی ووڈ فلم کے لیے ‘جھوم’ کا ری

پاکستانی پاسپورٹ مسلسل دنیا کا چوتھا ’بدترین‘ پاسپورٹ قرار

میک تیار کیا ہے۔

Back to top button