امیتابھ کیساتھ بطور چائلڈ سٹار کام کرنیوالی اداکارہ کی منگنی ہوگئی

بالی ووڈ انڈسٹری کے بگ بی امیتابھ بچن کی فلم ’’چینی کم‘‘ میں بطور چائلڈ سٹار کام کرنے والی اداکارہ سوینی کھارا بھی پیا گھر سدھارنے والی ہیں، اداکارہ کی منگنی بھی ہوگئی ہے۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم چینی کم میں امیتابھ بچن کے ساتھ چائلڈ سٹار کے طور پر کام کرنے والی اداکارہ سوینی کھارا کی منگنی ہوگئی ہے۔

فلم میں سوینی کھارا نے 9 سالہ بچی کا کردار ادا کیا تھا جو کینسر کا شکار تھی، یہ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی، تاہم گزشتہ روز 24 سالہ سوینی کھارا نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ وہ جلد اپنے منگیتر اروش دیسائی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

سوینی کھارا نے ابتدائی طور پر چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر شہرت حاصل کی، انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں پارینیتا، دل مل گئے، ہری پُتر، پاٹ شالا، چینی کم اور ایم ایس دھونی شامل ہیں اس کے علاوہ مقبول ٹی وی پروگرام ’با، بہو اور بےبی‘ میں بھی اداکاری کر چکی ہیں۔

شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ کیپشن میں گلوکار ٹیلر سوئفٹ کے گانے کا ایک مصرع لکھا جس کا مطلب ہے کہ ’مجھے قیمتی چیزیں بہت پسند ہیں لیکن میں آپ سے کاغذ کی انگوٹھیاں پہن کر بھی شادی کرلوں گی۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنی منگنی کی تصاویر میں گلابی رنگ کا لہنگا پہنے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ ان کے منگیتر اور وشی دسائے بھی سیاہ رنگ کا کوٹ اور سوٹ پہنے دلکش نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوینی کھارا نے 2007ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’چینی کم‘ میں امیتابھ بچن کی پڑوسن ہونے کا کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ، سوینی کھارا نے ٹی وی ڈرامہ’با باہو اور بے بی‘ میں چیتالی ٹھاکر کا شرارتی سا کردار ادا کیا جبکہ ’دل مل گئے‘، اور ’زندگی کھٹی میٹھی‘ جیسے مقبول شوز میں بھی کام کیا۔

اداکارہ کو آخری بار سکرین پر سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ میں دیکھا گیا تھا، جس میں اُنہوں نے ’جیانتی‘ نامی ایک لڑکی کا کردار ادا کیا، یاد رہے کہ سوینی کھارا نے بطور چائلڈ سٹار متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

چینی بینک کی پاکستان کیلئے 1 ارب 30 کروڈ ڈالر کی منظوری

Back to top button