گلوکار عاطف اسلم کے ہاں ننھی پری کی آمد

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے جس کا اعلان گلوکارہ نے انسٹا گرام پر کچھ اس طرح کیا کہ ’’انتظار ختم ہوا، میرے دل کی نئی ملکہ کی آمد ہوئی ہے، جبکہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں‘‘
گلوکار نے بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل بھی کی، گلوکار نے 2013 میں سارہ بھروانا سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں شادی کے اگلے ہی سال 2014 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جبکہ دوسرے بیٹے کی پیدائش 2019 میں ہوئی تھی۔
عاطف اسلم کے پہلے بیٹے کا نام عبدالاحد اور دوسرے بیٹے کا نام آریان اسلم ہے، گلوکار نے اپنی تیسری اولاد کی آمد کا اعلان سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کے ذریعے کیا اور مداحوں کو خوشخبری سنائی۔
گلوکار نے بتایا کہ انتظار ختم ہوا، میرے دل کی نئی ملکہ کی آمد ہوئی ہے، جب کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، عاطف اسلم نے اپنی بیٹی کا نام ’حلیمہ عاطف اسلم‘ رکھا ہے، انہوں نے لکھا کہ ’حلیمہ عاطف کی طرف سے مداحوں کو رمضان مبارک‘۔
عاطف اسلم کے مطابق ماں اور بیٹی کی صحت ٹھیک ہے، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی، گلوکار نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی تاہم چہرے کو چھپاتے ہوئے اس پر سٹیکر لگا رکھا ہے۔
عاطف اسلم کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرنے کے بعد بھارتی اداکار شرد ملہوترا اور پاکستانی اداکار احمد علی بٹ، اعجاز اسلم، منظر صہبائی نے بھی گلوکار کو مبارک باد پیش کی۔
گلوکار عاطف اسلم اور سارا بھروانا دونوں انسٹا گرام پر ایک ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ دونوں کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا جاتا رہا ہے۔ایک مرتبہ سارہ بھروانہ نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر دونوں کی تصویر شوہر عاطف اسلم کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، سارہ بھروانہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ بلاشبہ سب سے خاص، خوبصورت، محنتی اور ہوشیار انسان ہیں۔اُنہوں نے لکھا کہ اس تصویر میں یہ شخص میرے شوہر ہیں اور مجھ سے شادی کرنا ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم کے انسٹا گرام اکائونٹ کو ان کی اہلیہ سارا ہی مینج کرتی ہیں، گلوکار عاطف اسلم کے مداح جانتے ہیں کہ وہ عام طور پر اپنے نئے آنے والے پراجیکٹس کا اعلان کرنے کے لیے انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہیں اور وہ ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل نہیں جو سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں۔
