نوجوان سٹار کارتک آریان کا فلم ’’بھول بھلیاں تھری‘‘ کا اعلان

اپنے مزاحیہ کریکٹر سے بھارتی فلموں میں دھوم مچانے والے نوجوان اداکار کارتک آریان نے ’’بھول بھلیاں 3‘‘ کا اعلان کر دیا ہے، فلم کو آئندہ برس 2024 میں ریلیز کیا جائے گا۔

بالی ووڈ سٹار نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’روح بابا 2024 دیوالی میں واپس آ رہے ہیں، بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ فلم دیوالی 2024 کے موقع پر ریلیز ہوگی، خیال رہے کہ کارتک آریان نے بھول بھلیاں 2 میں ’روح بابا‘ کا کردار ادا کیا تھا۔

انسٹاگرام ویڈیو میں بھوانی گڑھ کی قدیم حویلی کو دکھایا گیا ہے جہاں بھول بھولیاں 2 کی کہانی ختم ہوئی تھی، ویڈیو میں کارتک آریان کہہ رہے ہیں کہ ’کیا لگا کہانی ختم ہو گئی ہے؟ دروازے تو بند ہوتے ہی ہیں تاکہ ایک دن پھر سے کھلیں۔

ڈراؤنی ویڈیو کلپ میں وہ کہتے ہیں کہ میں روحوں سے صرف بات نہیں کرتا بلکہ روحیں میرے اندر آ بھی جاتی ہیں، یاد رہے کہ سب سے پہلے 2007 میں ریلیز ہونے والی ہارر کامیڈی فلم ’بھول بھلیاں‘ 2005 کی کامیاب تامل فلم ’چندرمکھی‘ کا ریمیک تھی۔

فلم کی کہانی امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شادی شدہ جوڑے سدھارتھ اور اونی پر مبنی تھی جو امریکا چھوڑ کر بھارت چھٹیاں منانے آتے ہیں، واضح رہے کہ بھول بھلیاں 2 گزشتہ سال مئی میں ریلیز ہوئی تھی جس نے عالمی باکس آفس پر کامیابیاں سمیٹی تھیں۔

انسٹا گرام پر کارتک آریان کی پوسٹ کو ایک کروڑ سے زائد صارفین کی جانب سے لائیک کیا گیا ہے جبکہ صارفین کی اکثریت فلم کی ریلیز کے حوالے سے کافی دلچسپی لے رہی ہے۔

پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے شیخ سومنا نامی صارف نے تحریر کیا کہ ویٹنگ فار دھماکہ، روہت نامی صارف نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ایک گیا تو سالہ دوسرا آ جاتا ہے، آئی وی لاگز کی جانب سے کارتک آریان کی پوسٹ پر لائیک کرتے ہوئے سپر بھائی کا کمنٹ کیا۔

ٹیلی اپینین کی جانب سے پوسٹ پر تحریر کیا گیا کہ بھول بھلیاں میں انکم زیادہ ہے اور کارتک آریان سر کی کامیڈی بھی اس پر کمال ہے، پارٹ تھری کا پلان کیا ہوگا۔ ایک صارف نے تحریر کیا کہ ہمیں اس فلم کے ریلیز ہونے کا بے تابی سے انتظار ہے، امید ہے کہ بھول بھلیاں کی دیگر دو فلموں کی طرح پارٹ تھری میں تفریح سے بھرپورہوگا۔

گلوکارہ آئمہ بیگ، ساحر علی بگا کا نیا ویڈیو گانا ’’وشملے‘‘ ریلیز

Back to top button