موٹی اداکارہ بپاشاباسو اپناوزن کیسے کم کر رہی ہیں؟

معروف بالی ووڈ سٹار بپاشا باسو نے بیٹی کی پیدائش کے بعد وزن میں کمی کے لیے باقاعدہ ورزش کا آغاز کر دیا ہے، اداکارہ اس وقت فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے ہیں، جبکہ وزن بڑھنے پر ان کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اداکارہ نے وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔بپاشا باسو نے ایک متاثر کن ورزش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے ٹرینر کی رہنمائی اور مدد کے ساتھ سخت ورزش کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ اداکارہ نے حمل کے بعد وزن میں کمی کے سفر پر ایک طویل نوٹ لکھا ہے اور اپنی جدوجہد کو حقیقی قرار دیتے ہوئے ، خود سے محبت پر کچھ الفاظ لکھے ہیں، اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنے آپ پر مہربان ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔پیغام میں لکھا کہ ’ماں کا وزن کم کرنے کا سفر۔۔۔ جدوجہد حقیقی ہے۔۔۔ لیکن کچھ بھی ناممکن نہیں ہے، میں اپنی زندگی کے ہر مرحلے میں اپنے آپ سے اور اپنے جسم سے پیار کر رہی ہوں، اپنے آپ پر مہربان ہونے کی کوشش کر رہی ہوں، اداکارہ کے مطابق خود کو یاد دلاتی ہوں کہ میں نے ابھی ایک اور انسان کو جنم دیا ہے، یہ اپنے طور پر ایک سپر پاور کی طرح ہے، ایک صحت مند ماں ہونے پر فخر ہے۔بپاشا باسو نے اپنی بیٹی کے ساتھ ورزش کی تصویر بھی شیئر کی ہے، تصویر سے لگتا ہے کہ ان کی بیٹی ’دیوی‘ بھی فٹنس فریک بننے کے راستے پر ہے، تصویر میں جہاں بپاشا سیاہ رنگ کے ایتھلیزر میں شاندار لگ رہی تھیں، وہیں ان کی بیٹی بھی پیاری لگ رہی تھی۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے بپاشا نے لکھا کہ کہ دیوی اپنے ‘می ٹائم’ میں کیسے جھانکتی ہیں، انہوں نے لکھا کہ ’ کوئی ہمیشہ اپنے آپ کو میرے ’می ٹائم‘ میں شامل کرتا ہے۔بپاشا باسو نے ان ٹرولوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کے بڑھتے وزن پر تنقید کر رہے تھے۔نیوز 18 کو حالیہ انٹرویو میں جب بپاشا باسو سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بھی ٹرولوں پر طنز کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے اردگرد کے لوگوں کی طرح منفی باتوں پر کوئی توجہ نہیں دیتیں۔ ٹرولوں کو پیغام دیا کہ ’میں ان سے کہنا چاہوں گی کہ براہ کرم ٹرول کرتے رہیں، یہ بالکل ٹھیک ہے کیوں کہ میں پریشان نہیں ہوں۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ بپاشا با سو نے اداکار کرن سنگھ گروور سے 2016 میں شادی کی تھی اور نومبر 2022 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، تب سے بپاشا باسو اداکاری سے وقفے پر ہیں اور اپنا پورا وقت اپنی بیٹی کو دے رہی
اسرائیل کو تگنی کا ناچ نچانے والی’حماس‘ کیا ہے؟
ہیں۔
