ڈرامہ سیریل بلبلے والی عائشہ عمر بھی ٹک ٹاکر بن گئیں

سوشل میڈیا کی مقبول ایپ ٹک ٹاک کا جادو شوبز ستاروں کے بھی سر چڑھ کر بولنے لگا ہے اور مقبول ڈرامہ سیریل بلبلے سے نام بنانے والی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنا اکائونٹ بنا لیا ہے۔ عائشہ عمر نے انسٹا گرام پر ٹک ٹاک کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ بلآخر وہ بھی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کا حصہ بن گئی ہیں۔

عائشہ عمر نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اب ٹک ٹاک پر بھی ویڈیوز بناتی دکھائی دیں گی، اداکارہ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پر 28 مارچ کو اپنی پہلی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں وہ آنجھانی گلوکار مائیکل جیکسن پر پرفارمنس کرتی دکھائی دی تھیں۔

اداکارہ نے ویڈیو کو بیرون ملک شوٹ کیا تھا، جسے تین دن میں 15 لاکھ بار دیکھا جا چکا تھا، 29 مارچ کو ٹک ٹاک پر دوسری ویڈیو شیئر کی، جس میں ’میجک بومب‘ پر کرتب دکھاتی دکھائی دیں۔

عائشہ عمر سے قبل رواں برس فروری میں اداکار فیروز خان نے بھی ’ٹک ٹاک‘ پر اکاؤنٹ بنایا تھا، ماضی میں وہ شارٹ شیئرنگ ایپلی کیشن کو ’معاشرے کے لیے کینسر‘ قرار دیتے آئے تھے۔

ان سے قبل اداکارہ و گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی جنوری 2022 میں ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا تھا، آئمہ بیگ سے قبل عائزہ خان سمیت متعدد معروف شخصیات نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنائے تھے جبکہ صدر عارف علوی اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نام سے بھی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اکاؤنٹس موجود ہیں۔

ٹک ٹاک پر پاکستان میں گزشتہ چند سال سے متعدد بار ’فحاشی‘ پھیلانے کے الزام پر پابندی بھی عائد ہو چکی ہے، تاہم بعد ازاں پابندی ہٹائی جاتی رہی ہے، شارٹ ویڈیو ایپ کو پاکستان میں جہاں متنازع ایپ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، وہیں ایپ نئی نسل میں سب سے زیادہ مقبول بھی ہے اور آئے دن اس کے صارفین میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری والدین بن گئے

واضح رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر 2009 سے مقبول ڈرامہ سیریز ’’بلبلے ‘‘ کے ساتھ وابستہ ہیں، اس کے علاوہ اداکارہ کالج جینز، کچھ لمحے زندگی کے، مٹھی بار آسمان جیسے مقبول ڈراموں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ ان کی مقبول فلموں میں لو میں گم، میں ہوں شاہد آفریدی، کراچی سے لاہور، یلغار، سات دن محبت ان اور ق کنگنا میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں عائشہ عمر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جنہیں شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سلطان نے انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔ عائشہ عُمر نے کہا تھا کہ ’میں ذاتی طور پر اسرا بلگیچ کو نہیں جانتی لیکن مجھے اُن کا کام بہت پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ اسرا بلگیچ نے مجھے کیوں فالو کیا لیکن شاید اُنہیں میرا تبصرہ یا بیان سوشل میڈیا پر پسند آیا ہوگا جس کے بعد اُنہوں نے مجھے انسٹاگرام پر فالو کیا۔

Drama serial bubble Ayesha Omar also became a tuk tuk | video in Urdu

Back to top button