کیا فلم انڈسٹری بھارت اور پاکستان کو قریب لاسکتی ہے؟

پاکستان اور بھارت دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان تلخ سیاسی رقابت کے باوجود بھارتی فلمی ستاروں، بالخصوص بالی ووڈ کے اداکاروں کے مداحوں کی پاکستان میں بہت بڑی تعداد موجود ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان، کشمیر کے تنازع کی وجہ سے، تعلقات شاذ و نادر ہی خوشگوار رہے ہیں۔ اس کے باوجود فلموں سے دلچسپی رکھنے والے بہت سے پاکستانی بالی وڈ اور اس کے ستاروں کے پرجوش مداح ہیں۔
بالی وڈ فلموں کی پاکستان میں پسندیدگی کی ایک بڑی وجہ ان فلموں کی زبان ہے، جو عام طور پر ہندی ہوتی ہے۔ کم از کم بولنے کی حد تک ہندی اردو سے ملتی جلتی ہے، جو پاکستان میں بولی جانے والی زبان ہے۔ اس کے علاوہ بالی وڈ میں کام کرنے والے کچھ فنکار اور تکنیکی ماہرین مسلم پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔
سرکاری سطح پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باوجود، جب بات فلموں اور موسیقی کی ہو،دونوں ملکوں کے درمیان یکساں ثقافتی پہلوبرقرار ہیں۔
پاکستانی اداکار محب مرزا کے مطابق ہمارے ناظرین کی بھارتی فلمیں دیکھنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی چیزوں کی ‘مارکیٹنگ’ بہت اچھی طرح کرتے ہیں۔ وہاں، بھارت میں، جو کچھ بھی ہورہا ہو ہمیں اس کی خبریں ضرور ملیں گی۔”
دوسری جانب صحافی صلاح الدینکے مطابق”بالی وڈ کا پاکستان پر کافی اثر ہے کیونکہ اس کی فلمیں اپنے میعار اور مواد کی وجہ سے ملک میں بڑے پیمانے پر دیکھی جاتی ہے، جبکہ ہمارے یہاں اس کی کمی ہے۔”بالی وڈ نے تکنیکی ترقی کو بھی بخوبی اپنایا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ایک بڑی بین الاقوامی مارکیٹ ہے، جس کے وجہ سے وہ اپنے اسکرین پراجیکٹوں پر تجربہ کرنے اور بہت زیادہ رقم خرچ کرنے کے متحمل ہوسکتے ہیں۔
فلم ساز شعیب سلطان کا کہنا ہے کہپاکستانی ناظرین انڈین فلمیں اس لیے دیکھتے ہیں کیونکہ اس میں تفریح ہوتی ہے اور اس میں حقیقت کو اس سے بہت بڑا کرکے دکھایا جاتا ہے۔”یہ دیکھتے ہوئے کہ پاکستان میں اس کی فلم انڈسٹری بڑی نہیں ہے۔ ملک میں فلم ڈسٹری بیوٹرز اور سنیما ہال مالکان اب بالعموم ہالی وڈ کے بڑے اسٹوڈیوز کی ریلیز کی گئی فلموں پر انحصار کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے کاروبار کو برقرار رکھ سکیں۔
بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی مقبولیت کا سبب بالی وڈ کی مارکیٹنگ کا طریقہ کار ہےبعض لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی مقبولیت کا سبب بالی وڈ کی مارکیٹنگ کا طریقہ کار ہےفلموں کے تقسیم کار اور نمائش کار ندیم مانڈوی والا کا خیال ہے، "جب تک ہم پاکستان میں فلمیں بنانا شروع نہیں کریں گے، لوگ بالی وڈ کی فلمیں دیکھتے رہیں گے۔”ندیم مانڈی والا کے مطابق ہمارے لوگ بھارت کے بارے میں اس کی فلموں کی نمائش کی وجہ سے بہت کچھ جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "پچھلے چالیس سالوں سے پاکستانی عوام بھارتی مواد دیکھ رہے ہیں۔”لیکن 2019 میں جب سے پاکستان نے بھارتی فلموں پر پابندی عائد کی، ملک میں نمائش کنندگان اور تقسیم کاروں کو مشکل وقت کا
سامنا کرنا پڑر ہا ہے۔
