اداکارہ فضا علی کے سابق شوہر غصے میں کیوں آگئے؟

معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کے سابق شوہر فواد فاروق نے ٹی وی چینلز اور میڈیا آئوٹ لیٹس سے شکوہ کیا ہے کہ وہ فضا سے بار بار طلاق کا زکر کرنے سے باز رہیں، پروگرامز کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے کسی کے جذبات کو مجروح کرنا اچھی بات نہیں۔فضا علی حال ہی میں ندا یاسر کے ’’مارننگ شو‘‘ میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے اپنی طلاق پر کھل کر بات کرتے ہوئے سابق شوہر کی تعریفیں کی تھیں، فضا علی نے واضح کیا تھا کہ شوہر انہیں طلاق دینا چاہتے تھے نہ انہوں نے طلاق مانگی بلکہ اداکارہ کے خاندان کو مسائل تھے، جس وجہ سے انہیں مجبوراً شادی کو ختم کرنا پڑی۔اداکارہ نے بتایا تھا کہ شوہر عدالت میں طلاق کے دستاویزات پر دستخط کرتے وقت بے ہوش ہوگئے تھے جبکہ انہوں نے کبھی انہیں ڈانٹا نہ تشدد کیا، وہ انہیں اپنی بیوی نہیں بلکہ دوست سمجھتے تھے، اداکارہ شو سے قبل بھی متعدد بار پہلے شوہر فواد فاروق کی تعریفیں کر چکی تھیں۔طلاق پر بات کرنے کے بعد فضا علی کی جذباتی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں، جس کے بعد اب ان کے سابق شوہر نے ٹی وی میزبانوں سے درخواست کی ہے کہ آئندہ وہ ان کی سابق بیوی کو شوز میں نہ بلائیں۔ فواد فاروق نے اپنی پوسٹ میں کسی بھی ٹی وی میزبان کا نام لکھے بغیر الزام عائد کیا کہ شوز کے میزبان اپنے پروگرامات کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے فضا علی کو پروگراموں میں بلاکر ان سے طلاق پر بات کرتے ہیں۔فواد فاروق نے فضا علی کی تعریفیں کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ اچھی بیوی اور اچھی بہو تھیں لیکن کچھ خاندانی مسائل کی وجہ سے ان کی شادی نہ چل سکی اور وہ مسائل کسی کو نہیں بتا سکتے، کسی بھی ٹی وی میزبان کا نام لکھے بغیر ان سے درخواست کرتے ہوئے مطالبہ بھی کیا کہ آئندہ فضا علی کو پروگرامات میں طلاق پر بات کرنے کے لیے نہ بلایا جائے، انہیں جذباتی طور پر ٹھیس پہنچانے کا عمل بند کیا جانا چاہئے۔خیال رہے کہ فضا علی نے 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹی فرال بھی ہے، پہلے شوہر سے شادی کے محض تین سال بعد ہی طلاق لے لی تھی اور بعد ازاں 2018 میں انہوں نے ایاز ملک نامی کاروباری شخص سے شادی کی تھی، لیکن وہ بھی کامیاب

روس فروخت کردہ اسلحہ واپس مانگنے پر مجبور کیوں ہو گیا؟

نہیں ہو سکی تھی۔

Back to top button