جبران ناصر کو منشا پاشا سے شادی پر کیا مشکلات پیش آئیں؟

سماجی رہنما، معروف وکیل جبران ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ منشا پاشا سے شادی کرتے وقت یہ سوچا ہی نہیں تھا کہ وہ دوسری شادی کر رہی ہیں، کیونکہ مجھے ان کے ساتھ گزرا ہوا نہیں بلکہ آنے والا وقت گزارنا ہے۔اداکارہ اور جبران ناصر نے اپریل 2021 میں شادی کی تھی اور اداکارہ کی یہ دوسری شادی تھی، منشا پاشا کی پہلی شادی کم عمری میں ہوئی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی تھی اور انہوں نے طلاق کے کئی سال بعد جبران ناصر سے دوسری شادی کی۔حال ہی میں دونوں نے ’’فوچیا میگزین‘‘ کو انٹرویو دیا، جس میں دونوں نے شادی سے پہلے اور بعد کی زندگی پر کھل کر بات کی، دونوں نے بتایا کہ شادی سے قبل ان کے درمیان کئی سال سے تعلقات تھے اور دونوں نے یہ پہلے ہی طے کر لیا تھا کہ اگر انہوں نے شادی نہ بھی کی تو ان کے درمیان دوستی ہمیشہ رہے گی۔جبران ناصر کے مطابق لیکن جب دونوں کے درمیان کئی سال تک تعلقات رہے تو دونوں کے گھر والوں نے ان سے ایک دوسرے سے شادی کرنے سے متعلق پوچھنا شروع کیا، جس کے بعد انہوں نے شادی کرلی، دونوں نے اعتراف کیا کہ شادی کے بعد ابتدائی چند ماہ تک انہیں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل لگا، دونوں کے درمیان چپقلش بھی ہوئی، ایک دوسرے کو کھل کر سمجھنے میں وقت لگا، ایک دوسرے کی عادتیں سمجھنے اور انہیں برداشت کرنے میں بھی کئی ماہ لگے۔منشا پاشا کے مطابق نہ صرف ان کے شوہر بلکہ انہیں بھی غصہ آتا ہے اور دونوں نے کے درمیان ابتدائی چند ماہ تک جھگڑے ہوتے رہے، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کی کمزوریاں اور خامیاں سمجھیں اور پھر معاملات بہتر ہونے لگے۔طلاق یافتہ خاتون سے شادی کرنے کے سوال پر جبران ناصر نے کہا کہ انہوں نے کبھی اس پر سوچا ہی نہیں کہ وہ ایک طلاق یافتہ خاتون سے شادی کر رہے ہیں اگر کوئی مرد یا خاتون 34 سال کے بعد شادی کرے تو عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ اس سے قبل ایسے افراد کی یا تو پہلی شادی ہو چکی ہوتی ہے یا پھر وہ کسی نہ کسی کے ساتھ تعلقات میں رہے ہوتے ہیں اور اس میں کوئی برائی نہیں۔جبران ناصر کے مطابق نوجوانی میں ہر لڑکے اور لڑکی کو 15 یا 16 سال کی عمر میں کسی نہ کسی سے محبت ہوجاتی ہے اور خود وہ بھی متعدد لڑکیوں پر فدا ہوتے تھے، انہوں نے منشا پاشا کی پہلی شادی سے متعلق کبھی نہیں سوچا تھا اور وہ سوچتے بھی تو کیوں سوچتے؟ انہیں ان کے گزرے ہوئے وقت سے کیا کام تھا؟ انہوں نے منشا پاشا سے شادی کر کے ان کے ساتھ آنے والا وقت گزارنا تھا، ان کے ساتھ گزرے ہوئے وقت کو نہیں گزارنا تھا،

’’طبی ماہرین کا عقل داڑھ سے متعلق بڑا انکشاف‘‘

اس لیے انہیں ان کے طلاق یافتہ ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں رہا۔

Back to top button