اداکارہ ہانیہ عامر سوئمنگ کرنے پر تنقید کی زد میں

ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں اپنی لاجواب اداکاری سے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑنے والی اداکارہ ہانیہ عامر سوئمنگ کے دوران تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔
ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی لائف اور روٹین سے متعلق اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں، حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی سوئمنگ کرتے تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں سوئمنگ سوٹ میں سوئمنگ کرتے اور محظوظ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صافین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور تنقید کرنا شروع کر دی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ہانیہ آپ کو شرم آنی چاہئے، اداکارہ نئی تصاویر میں کافی پرجوش نظر آ رہی ہیں جس کی وجہ ہم ان کی بہترین کارکردگی سمجھ سکتے ہیں،ہانیہ عامر کے متعدد پراجیکٹس سپر ہٹ جا رہے ہیں، جن میں ’’مجھے پیار ہوا تھا‘‘ اور ’’میرے ہمسفر‘‘شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستانی سٹار اپنے بہترین دوستوں کے ساتھ مختلف مقامات کا سفر کرتے ہوئے کافی مزے کر رہی ہیں، اس سے قبل ہانیہ کو تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں اپنی سالگرہ پورے زور و شور سے مناتے ہوئے دیکھا گیا۔
ہانیہ عامر نے 2016 میں 20 سال سے بھی کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور گوری رنگت کی وجہ سے انہیں جلد شہرت مل گئی تھی۔ گزشتہ 6 سال میں وہ نصف درجن سے زائد فلموں اور ایک درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم وہ گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ رومانوی تعلقات اور گلوکار عاشر وجاہت کے ہمراہ مزاحیہ ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ محض 12 سال کی تھیں تو ان کے والدین کی طلاق ہوگئی تھی اور انہوں نے اپنی تعلیم مختلف شہروں میں مکمل کی، وہ یونیورسٹی میں مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھیں مگر انہوں نے اسی دوران فلم ’جانان‘ کے لیے آڈیشن دیا اور فلم کے لیے منتخب ہوگئیں۔
ہانیہ عامر نے بتایا کہ انہوں نے فلم میں کام کی پیش کش قبول کرلی مگر ان کی والدہ ناراض ہوگئیں اور انہیں بہت مشکلوں سے کام کرنے کی اجازت ملی لیکن ان کے شوبز میں آنے کے بعد ان کے ماموں سمیت دیگر رشتے داروں نے جھگڑا کیا اور انہیں کام کرنے سے روکا۔
