معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ”بڑی استاد “ نکلیں

اپنی غیراخلاقی ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹک ٹاکر بننے سے قبل سکول ٹیچر تھیں،
حریم شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک انٹرویو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ میری شادی کی تصدیق نادرا سے یا پاکستان کے کسی بھی ادارے سے کروائی جاسکتی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی ویڈیوز وائرل ہونے اور ٹک ٹاکر صندل خٹک کے الزامات پر حریم شاہ نے کہا کہ کسی پربھی الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن اس الزام کو ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے۔
یاد رہے کہ حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز 27 فروری کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں بیڈ روم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کا نام ٹوئٹر پر 28 فروری اور یکم مارچ کو ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا اور لوگ ٹرینڈ میں ان کی جعلی اور پرانی ویڈیوز بھی شیئر کرتے دکھائی دیے۔
ویڈیوز کے حوالے سے یکم مارچ کو ہی انہوں نے اپنی ایک مختصر ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ذاتی ویڈیوز کو ان کی دوستوں ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کیا۔
تاہم دوسری جانب گزشتہ روز انسٹاگرام پر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق تو نہیں لیکن انہیں بہت سے اداکار پسند ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل ہوئی اس لیے مجھے ٹک ٹاکرکہا جاسکتا ہے البتہ ٹک ٹاکر نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی کیونکہ ٹک ٹاک سے قبل میں ٹیچنگ کرتی تھی اور میرا پسندیدہ مضمون ہسٹری (تاریخ) تھا۔ مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر مکمل سچ نہیں دکھایا جاتا اور جب کوئی سچ کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے تو اسے بھی کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایک روز کے لیے وزیراعظم بنانے کے سوال پر حریم شاہ نے جواب دیا کہ اگر مجھے ایک روز کے لیے وزیر اعظم بنایا گیا تو میں ہر چھوٹے بڑے کیلئے انصاف عام کردوں گی، اس دن میں امیر اور غریب سب کو ایک ہی ترازو میں تولوں گی،امیروغریب کا جو امتیاز ہے اس کا فرق ختم کردوں گی۔
