کنگنا رناوت ’ڈیٹ‘مارتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

بالی وُڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کے لیے انٹرنیٹ پر ٹرینڈ کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے، تاہم ان کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے صارفین کو شکوک اور افواہوں میں ڈال دیا ہے۔
شوبز ویب سائٹ ’کُوئی مُوئی‘ کے مطابق کنگنا رناوت کی نئی تصویر فوٹوگرافر یوگین شاہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ممبئی میں سیلون سے باہر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس تصویر میں انہیں ایک نامعلوم شخص کا ہاتھ تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس تصویر کے بعد اداکارہ کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ تصویر میں نظر آنے والا یہ شخص کہیں کنگنا رناوت کا بوائے فرینڈ تو نہیں ہے؟
دوسری جانب کنگنا رناوت کی نئی تصویر سامنے آنے پر انسٹاگرام پر صارفین کے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ذبیح اللہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کنگنا نے ریتک روشن جیسے شخص کو ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔‘
شیواکانت شُکلا نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کنگنا بہت عرصے بعد بہت خوش نظر آرہی ہیں۔‘
رُوبی کمبوج نے تبصرہ کیا کہ ’یہ کون ہے بھئی؟‘
نِکی نے تبصرہ کیا کہ ’اِن کی ڈریسنگ سینس بہت اچھی ہے لیکن افسوس ہے انہیں کوئی انڈین لڑکا نہیں ملا۔‘
خیال رہے کہ اس سے قبل کنگنا رناوت کا بالی وُڈ سپرسٹار ریتک روشن کے ساتھ افیئر سامنے آیا تھا جبکہ اداکار آدتیہ پنچولی نے بھی اداکارہ کے ساتھ افیئر ہونے کی تصدیق کی تھی۔اسی طرح 2008 میں اداکارہ کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اُن کا فلم ’راز‘ کے ساتھی اداکار ادھیایان سُمن کے ساتھ افیئر ہے۔
دوسری جانب اداکارہ کنگنا رناوت کی 2023 میں فلاپ ہونے والی فلم تیجس ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ فلم تیجس کا مضحکہ خیز سین دیکھ کر فلم سٹار شان شاہد نے بھارتی فضائیہ کو پاکستانی چائے یاد دلا دی۔
خیال رہے کہ سال 2023 میں کنگنا رناوت کی فلم تیجس ریلیز ہوئی تھی جس میں انہوں نے بھارتی فضائیہ کے آفیسر کا کردار ادا کیا جبکہ فلم میں حب الوطنی کا تڑکہ بھی دیا گیا۔ کنگنا رناوت نے ریلیز سے قبل فلم تیجس کی خوب تشہیری مہم چلائی تھی لیکن اس کے باوجود ان کی فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی،
فلم کی ناکامی نے جہاں کنگنا رناوت کو غصہ دلایا تو وہیں سوشل میڈیا پر فلم کے کچھ سین بھی وائرل ہوئے جن کا صارفین نے خوب مذاق اڑایا۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کنگنا رناوت کا ایک اسٹنٹ سین شیئر کیا جو کہ کافی مضحکہ خیز تھا، فلم کے اس سین میں کنگنا رناوت کو بھارتی فضائیہ آفیسر کو بچاتے ہوئے دکھایا گیا۔ فلم میں جس طرح کنگنا رناوت نے بھارتی فضائیہ آفیسر کو بچایا، وہ مضحکہ خیز تھا۔کنگنا رناوت کی فلم کا سین پوسٹ کرتے ہوئے صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اس فلم سے آسکر کیسے مِس ہوگیا؟ دوسری جانب پاکستان فلم انڈسٹری کے سٹار شان شاہد نے بھی کنگنا رناوت
کی فلم کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ چائے کہاں ہے؟
