ماوروا حسین نے مداحوں کو صحت مند زندگی کا مشورہ کیوں دیا؟

معروف اداکارہ ماورا حسین نے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن رات کام کر کے خود کو تھکانے کی بجائے اپنی آواز بھی سنیں اور زندگی میں سکون، صحت یابی اور ذہنی صحت پر بھی توجہ مرکوز کریں کیونکہ ان کو تین سال تک اپنی ذہنی صحت بہتر بنانے پر صرف کرنا پڑے۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے زندگی کے آخری تین سال اپنی ذہنی صحت پر مرکوز کرتے ہوئے گزارے، کیوںکہ انہیں سکون اور صحت یابی کی ضرورت تھی، اپنے بچپن کی تصاویر پر مبنی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر مداحوں کے لیے ذہنی صحت سے متعلق تحریر لکھی، تنہائی کے شکار افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی بھی کیا اور صارفین کو ذہنی صحت کی اہمیت سے متعلق بھی بتایا۔ماورا حسین نے لکھا کہ انہوں نے زندگی کے آخری تین سال اپنی ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں گزارے، کیوںکہ جس طرح کی وہ بچی تھیں، انہیں اس طرح کا سکون اور وقت درکار تھا، مایوسی کے شکار افراد کو مشورہ دیا کہ وہ روشنیوں سے دور بھاگنے کے بجائے اپنے اندر کی روحانی روشنی اور خوشی کو تلاش کرکے زندگی کو پرسکون گزاریں، اداکارہ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ انہیں بہت زیادہ کام کرکے خود کو تھکانا نہیں چاہئے۔ماورا حسین نے لکھا کہ اگر 2020 نے انہیں کچھ سکھایا اور سمجھایا تو وہ یہ تھا کہ اپنی ذات، وجود اور صحت کا خیال رکھا جانا چاہئے اور ہر کسی کو اپنی آواز سننی چاہئے، اداکارہ نے مایوسی کے شکار افراد کو مشورہ دیا کہ وہ روشنیوں سے دور بھاگنے کے بجائے اپنے اندر کی روحانی روشنی اور خوشی کو تلاش کرکے زندگی کو پرسکون گزاریں۔انہوں نے ڈپریشن اور ذہنی پریشانیوں کے باعث تنہائی کے شکار افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اس پوسٹ سے قبل ماورا حسین نے جنوری 2020 میں ڈپریشن اور انزائٹی کے شکار ہونے کا اعتراف کیا تھا، انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس وقت لکھا تھا کہ انہیں ایک سال قبل پتا چلا تھا کہ وہ انزائٹی کا شکار ہیں لیکن اب وہ اس بات پر شرمندہ نہیں۔ماورا حسین نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ ڈپریشن سے نجات کے لیے تھراپسٹ کے پاس بھی جاتی رہیں، جنہوں نے انہیں بتایا کہ وہ جتنا زیادہ اس سے ڈریں گی ان کی صورتحال اور خراب ہو جائے گی اور اسی دن انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب وہ ڈپریشن سے خوفزدہ نہیں ہوں گی، اب تین سال بعد ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے ایک بار پھر ذہنی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے دوسرے
’’جگجیت سنگھ کا گورودواروں سے بالی ووڈ تک کا سفر‘‘
لوگوں کو بھی اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔
