اداکارہ میرب علی نے ہونیوالے شوہر کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر سے منگنی کرنے والی اداکارہ میرب علی نے اپنے ہونے والے شوہر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مجھ سے بے وفائی کی تو چھوڑ دوں گی۔
جب سے گلوکار عاصم اظہر اور میرب علی نے منگنی کا اعلان کیا ہے دونوں فنکار اخبار کی سرخیوں میں ہیں، اپنے ایک حالیہ انٹریو میں اداکارہ میرب علی نے عاصم کے ساتھ اپنے نئے رشتے سے متعلق سوالات کے کھل کر جواب دیئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرب علی کا کہنا تھا کہ اگر میرے ہونے والے شوہر نے مجھ سے بیوفائی کی تو میں اسے چھوڑ دوں گی کیونکہ میں ان چیزوں سے متعلق میں بہت سنجیدہ ہوں۔
ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اگر میں بیوفائی پر اپنے شوہر کو جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناؤں تو پھر ہم دونوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا اور اس صورت میں میرا قصور ان سے زیادہ بڑھ جائے گا۔
میرب علی نے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اتنا مشکل سوال پوچھ لیا، میں کسی بھی چیز کے حوالے سے پہلے سے منصوبہ بندی نہیں کرتی، جتنا جلدی فیملی کہے گی، ہم ہر چیز اپنی فیملی پر چھوڑتے ہیں، بڑے جب کہیں گے، جیسا کہیں گے ویسے کرلیں گے، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے چاہے شادی جلدی ہو یا تاخیر سے ہو‘۔
میرب علی نے بتایا کہ ایک بار میں نے خواب میں دیکھا کہ عاصم نے مجھے دھوکہ دیا ہے میں اٹھی اور عاصم کو فون کرتے ساتھ لڑنا شروع کر دیا ، میں بہت ایمانداری سے رشتے نبھانے کی قائل ہوں، میں عاصم کو پسند کرتی ہوں عاصم مجھے پسند کرتا ہے، لیکن اگر کبھی مجھے عاصم نے دھوکہ دیا میں تو اس کے ساتھ ایک پل کو بھی نہیں رہوں گی اور چھوڑ دوں اور اپنی زندگی اس کے بغیر ہی گزاروں گی۔
خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سےمنگنی کی تھی۔
