فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری

سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی ڈیبیو فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں مداح وسیم اکرم کی اداکاری کو دیکھ سکتے ہیں۔’منی بیک گارنٹی‘ میں وسیم اور شنیرا کے ساتھ پاکستانی سپراسٹار فواد خان، مرزا گوہر رشید، شہریار منور، مانی، میکال ذوالفقار اور دیگر شامل ہیں۔
میکال ذوالفقار نے ’منی بیک گارنٹی‘ کا تازہ ٹیزر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
