نوجوت سدھو کی اہلیہ کینسر میں متبلا، شوہر کی رہائی کیلئے دُہائی

بھارتی کانگریس رہنما، معروف میزبان نوجوت سندھ سدھو اس وقت 1988 کے ایک کیس میں ایک سال قید بامشقت کی سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ اس دوران ان کی اہلیہ نوجوت کور کینسر کیخلاف جنگ میں شوہر کی رہائی کے لیے دہائی دے رہی ہیں۔
سابق انڈین کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور کینسر کا شکار ہو گئی ہیں، نوجوت کور میں دوسرے سٹیج کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، نوجوت کور نے ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ (نوجوت سنگھ سدھو) اس جرم میں قید ہیں جو انہوں نے کیا ہی نہیں، میں نے سب کو معاف کیا ہے، آپ کے باہر آنے کے انتظار میں ہر روز کرب سے گُزر رہی ہوں، ہمیشہ کی طرح آپ کا درد دور کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
نوجوت سندھ سدھو کی اہلیہ نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ آپ کے لیے انتظار کیا، یہ دیکھا کہ آپ کو بار بار انصاف نہیں مل رہا، سچائی میں بہت طاقت ہے لیکن وہ آپ کو صبر سے آزماتی ہے، معاف کرنا آپ کا انتظار نہیں کر سکتی کیونکہ یہ دوسرے سٹیج کا کینسر ہے، کسی کا کوئی قصور نہیں ہے کیونکہ یہ خدا کا پلان ہے جوکہ بہترین ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کی اہلیہ نوجوت کور نے یہ بھی لکھا کہ آپ کو انصاف دینے سے بار بار انکار کیا جارہا ہے، سچ طاقتور ہے لیکن وہ ہر بار آپ کا امتحان لے رہا ہے، شاید یہی کلیوگ ہے۔
59 سالہ نوجوت کور پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں اور 2012 سے 2016 تک انڈین پنجاب اسمبلی کی رُکن بھی رہ چکی ہیں، دوسری جانب نوجوت سنگھ سدھو 2022 مئی سے پٹیالہ کی سینٹرل جیل میں قید ہیں، انہیں سپریم کورٹ نے 34 سال پرانے کیس میں نظرثانی کرتے ہوئے ایک برس قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔
نوجوت سنگھ سدھو پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر 1988 میں ایک شخص کو سڑک پر مارا پیٹا تھا جس کے باعث اس کی موت ہو گئی تھی۔
نوجوت سنگھ سدھو سابق کرکٹر ہونے کے ساتھ سیاسی شخصیت بھی ہیں، وہ اس کے علاوہ دی کپل شرما شو کا حصہ بھی رہ چکے ہیں، انہیں شو سے پلوامہ حملے پر تبصرے پر ہونے والی تنقید کے باعث شو چھوڑنا پڑا تھا، اُن کی جگہ ارچنا پورن سنگھ نے لے لی ہے۔

وارنٹ گرفتاری منسوخ،5لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کاحکم

Back to top button