بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی ’’عمرانڈو‘‘ نکلیں

معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں سامنے آ گئی ہیں، پی ٹی آئی کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ جب وہ جیل سے رہا ہوں گے تو وہ انہیں مبارک باد دینے پاکستان ضرور آئیں گی۔سماجی پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جہاں وہ عمران خان کے حق میں نعرہ لگا رہی ہیں، وہ بھارت کی پہلی لڑکی ہیں جو سب کو چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں کہ عمران خان کو ووٹ دو جسے زبردستی بغیر کسی جرم کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں راکھی ساونت نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا ہوں گے تو وہ انہیں مبارک باد دینے کے لیے پاکستان ضرور آئیں گی، ’پی ٹی آئی کے ووٹوں سے وہ جیت جائیں گے اور میں دوبارہ عمرہ ادا کرنے جاؤں گی۔راکھی ساونت نے اپنا نیا گانا ’ڈراما کوئین‘ بھی عمران خان کے نام کیا، اگرچہ پی ٹی آئی کو بہت سے ووٹ ملنے کے بعد بہت سے لوگ پاکستان میں ڈراما کر رہے ہیں، ایک اور ویڈیو میں اداکارہ نے بتایا کہ دکھ ہوتا ہے کہ شریف آدمی کو جیل میں ڈال دیا گیا، پوری عوام چاہتی ہے کہ پاکستان سے عمران خان وزیراعظم بنے، وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کررہے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں راکھی ساونت کا نیا گانا ‘بے بی ڈرامہ کوئین’ لاؤنچ کیا گیا، اس تقریب میں راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کو بہت پسند کرتی ہیں، میں بھارت کی پہلی خاتون ہوں جو عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت کر رہی ہوں، میں دل سے چاہتی ہوں کہ عمران خان کی جیت ہو اور مجھے یقین ہے کہ وہ کامیاب ہوجائیں گے۔بھارتی اداکارہ نے کہا کہ مجھے بہت دُکھ ہوتا ہے کہ عمران خان کو زبردستی قید کیا ہوا ہے، میں اُن کی رہائی کے لیے دُعا کرتی ہوں، اگر عمران خان کے ووٹرز نے اُنہیں کامیابی دلوا دی تو میں دوبارہ عُمرہ کرنے جاؤں گی اور اُن کے لیے دُعا کروں گی، پی ٹی آئی کو زیادہ ووٹ ملنے کے بعد پاکستان میں کچھ لوگوں نے ڈرامہ لگایا ہوا ہے۔بھارتی اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہی ہوں اور پاکستان سے الیکشن لڑوں گی، جیت صرف عمران خان اور پی ٹی آئی کی ہوگی کیونکہ پاکستانی عوام اُن کے ساتھ ہے، عوام کی طاقت
کے سامنے کوئی نہیں ٹِک سکتا۔
