سونیا حسین کسی بھی اداکار سے شادی کیوں نہیں کرنا چاہتیں

معروف اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت کسی اداکار سے شادی کیلئے تیار نہیں ہیں، کیونکہ اداکار خود نرگسیت کا شکار ہو جاتے ہیں اور ہر وقت خود کو ہی سنوارتے رہتے ہیں۔سونیا حسین نے حال ہی میں نادیہ خان کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی اور اس بات پر بھی اظہار افسوس کیا کہ نئی نسل کے لوگ بڑوں کا ادب اور احترام کرنا بھول چکے ہیں، ان کی وائرل ہونے والی کلپ میں انہیں شادی سمیت دیگر معاملات پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ جس نسل سے وہ تعلق رکھتی ہیں، وہ مختلف ہے اور انہیں ایسا لگتا ہے کہ نئی نسل کے لوگوں میں اخلاقیات کی کمی ہے، انہیں اس بات کا علم تک نہیں کہ خواتین سے کس طرح پیش آنا چاہئے اور بڑوں کی عزت کیسے کی جائے؟سونیا حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ ان سے شادی سے متعلق پوچھتے رہتے ہیں اور ہر کوئی انہیں یہی کہتا ہے کہ تم نے اچھا کیریئر بنا لیا، گھر بنا لیا، پیسے کمالیے، اب تو شادی کرلیں، اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔پسند یا ارینج میریج کی شادی پر اداکارہ نے کہا کہ وہ ایسے شخص کے ساتھ شادی نہیں کرسکتیں جو انہیں پسند ہی نہ ہو، اس لیے وہ ارینج میریج بھی پسند کے شخص سے کریں گی، سونیا حسین نے واضح کیا کہ بیوی کے لیے گاڑی کا دروازہ کھولنا، ہوٹل پر بیٹھتے وقت کرسی تیار کرنا اور اسی طرح کی دیگر چھوٹی چھوٹی چیزیں کرنا شوہر کا فرض ہوتا ہے اور یہ سب بنیادی چیزیں ہیں لیکن اداکار ایسا نہیں کرتے۔وہ پہلے بھی بتا چکی ہیں کہ اداکار و اداکارہ ایک ہی جیسی عادت کے لوگ ہوتے ہیں، دونوں خود پسندی

اداکارہ عریشہ رضی کے شوہر سیخ پا کیوں ہوگئے؟

میں مبتلا رہتے ہیں، اس لیے وہ اداکار سے شادی نہیں کریں گی۔

Back to top button