اداکار سید جبران نے شوبز کیرئیر کا آغاز کیسے کیا؟

معروف پاکستانی اداکار سید جبران نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے دوست سے 100 روپے کی شرط لگا کر شوبز کیرئیر کا آغاز کیا حالانکہ وہ گائناکالوجسٹ بننا چاہتے تھے۔سید جبران نے اداکاری کا آغاز پی ٹی وی سے کیا، ماضی میں کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا جن میں ’رانجھا رانجھا کردی‘، ’چپ رہو‘، ’خود غرض‘، ’میرے ہم نشیں‘ وغیرہ شامل ہیں۔ حال ہی میں سید جبران نے ’’ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میڈیکل کی تعلیم سے اداکاری کے سفر، مقبول ڈراما سیریل چپ رہو اور ایوارڈز شوز سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔سید جبران نے بتایا کہ وہ شروع سے اداکار نہیں بننا چاہتے تھے، میڈیکل (ایم بی بی ایس) کی تعلیم حاصل کر رہے تھے، اداکاری کرنے کا ارادہ بالکل نہیں تھا، آج بھی لوگ کہتے ہیں کہ اگر میں ڈاکٹر ہوتا تو زیادہ ہینڈسم ہوتا، اگر میں ڈاکٹر ہوتا تو گائناکولوجسٹ ہوتا، ایم بی بی ایس کے فائنل ائیر میں یہ میرا پسندیدہ مضمون تھا، چونکہ ہمارا فائنل ائیر وارڈز میں ہوتا تھا اس لیے سی سیکشن کے دو کیسز میں نے خود اسِسٹ کیے، وہ میرا بہترین تجربہ تھا۔پوڈکاسٹ کے دوران سید جبران نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے بعد اداکاری کا سفر شروع کرنے کی وجہ بھی بتائی کہ دوست سے 100 روپے کی شرط لگائی تھی، اسی شرط کو جیتنے کے لیے میں نے پی ٹی وی میں ایک پلے کیا تھا۔دوست سے شرط جیتنے کے بعد ٹی وی پر آنے کے لیے انہوں نے کئی لوگوں کو کام دینے کے لیے اصرار کیا، ٹی وی پر دوبارہ آنے کے لیے انہیں مزید 6 ماہ لگے تھے۔انہوں نے اپنے دوست سے شرط جیتنے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماہر اطفال کے سربراہ ڈاکٹر وسیم لکھاری بھی تھے، جب مجھے معلوم ہوا کہ وہ ڈاکٹر پی ٹی وی کے لیے لکھتے ہیں تو میں ان سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا، اس دوران اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد راولپنڈی میں کینسر کے ماہر ڈاکٹر تھے جن کا نام ریٹائرڈ کرنل ڈاکٹر سید مقدر شاہ ہے، اداکار کے مطابق جب ڈاکٹر وسیم سے ملنے گیا تو ان سے پی ٹی وی کے کسی بھی ڈرامے میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، چاہے وہ 2 منٹ کے سین ہی کیوں نہ ہوں۔انہوں نے بتایا کہ جب مجھے کوئی کام نہیں مل رہا تھا، کسی ڈرامے میں مرکزی کردار نہیں مل رہے تھے، میں نے بہت سنجیدگی سے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا، یاسر نواز کے ساتھ انہوں نے ماضی کا مقبول ڈراما ’چپ رہو‘ کیا تھا جس میں ان کے ساتھ سجل علی اور فیروز خان نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔اداکار نے بتایا کہ یہ سال کا بہترین ڈراما تھا، لوگوں نے اس پلے کو بے حد پسند کیا تھا۔بتایا کہ ماضی میں ان کی اداکارہ سعدیہ امام سے شادی کی افواہیں بھی پھیل گئی تھیں، میرے متعلق طلاق کی افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی عورت کو تھپڑ نہیں مارا، سید جبران نے ایوارڈز شوز پر بات کرتے ہوئے انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایوارڈ شوز سے ہمیشہ ہی مسائل رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آئیپا ایوارڈز کے لیے وہ بہترین اداکار کے لیے نامزد ہوئے تھے لیکن میں نے جب معاوضہ مانگا تو انہوں نے منع کر دیا، انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ’اس ڈرامے کے لیے مجھے بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا

اداکارہ فضا علی کے سابق شوہر غصے میں کیوں آگئے؟

لیکن ایوارڈ شو نے مجھے مدعو ہی نہیں کیا۔

Back to top button