ورون دھون کی جیجی حدید کیساتھ پرفارمنس، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون کی نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر سے امریکی سُپر ماڈل جیجی حدید کے ساتھ ایک اسٹیج پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر سے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ورون دھون کو اسٹیج پر ایک پرفارمنس کے دوران جیجی حدید کو بانہوں میں لے کر ان کے گال پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں اداکار سیاہ اور بھورے رنگ کا لباس جبکہ امریکی سُپر ماڈل بھارت کے روایتی انداز میں سفید اور سنہری رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر ملے جلے تاثرات دیکھنے میں آئے۔
ورون دھون نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اس پرفارمنس پر تنقید کرنے والے ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ آج بیدار ہوئے یا پھر آپ نے بیدار ہونے کا فیصلہ کیا ہے تو چلیے میں آپ کی غلط فہمی دور کر دیتا ہوں۔
