آئی پی ایل: لاہور قلندر کا ملتان سلطان کو فتح کیلئے 167 رنز کا ہدف

لاہور قلندر نے آئی پی ایل کے میچ میں ملتان سلطان کو فتح کے لیے 167 رنز کا ہدف دے دیا، لاہور قلندر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، راسی وین ڈر نے 37 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی ، جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، فخر زمان نے 36 گیندوں پر 41 سکور کیے جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، سکندر رضا نے 23 سکور کیے، جہانداد خان نے 16 رنز بنائے، محمد علی نے 2، عباس آفریدی اور
اسامہ میر نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
