احمد آباد میں پاکستانی کرکٹرزکی نقل و حرکت محدود

ورلڈ کپ کے اہم میچ سے قبل احمد آباد میں پاکستانی کرکٹرز کی نقل وحرکت محدود رہے گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم بدھ کے روز چارٹرڈ فلائٹ پر حیدرآباد سے احمد آباد پہنچی تھی، بھارت سے مقابلہ ہفتے کو ہونا ہے، گزشتہ روز کھلاڑیوں نے پریکٹس کی، یہ سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہے گا، حیدرآباد کے برعکس احمد آباد میں گرین شرٹس کو زیادہ احتیاط برتنا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق میزبان اعلیٰ حکام نے میٹنگ میں واضح کردیا کہ گوکہ پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی خطرات نہیں ہیں لیکن پھر بھی احمد آباد میں زیادہ احتیاط برتنا ہوگی، ہم نہیں چاہتے کہ کسی عوامی مقام پر کھلاڑی جائیں اور کہیں سے کوئی منفی نعرے بازی وغیرہ ہو جائے، اس سے خوامخواہ کی بدمزگی ہوگی، البتہ پھر بھی اگر پلیئرز کہیں ڈنر
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالا پہلی بار مجرم قرار
وغیرہ کے لیے جانا چاہیں تو پیشگی اطلاع کریں انتظامات کر دیے جائیں گے۔
