پی ایس ایل 7 کی ٹیم کا اعلان، محمد رضوان کپتان مقرر

پاکستان سپر لیگ 7 کے کمنٹری پینل نے ٹیم آف ٹورنامنٹ کا انتخاب کرلیا جس کا کپتان وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو مقرر کیا گیا ہے۔

پلیئر آف پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کے ان چار کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ بنایا گیا ہے، ان کے علاوہ رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ کو بھی ٹیم آف پی ایس ایل 7 میں شامل کیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین کی ٹیم ملتان سلطان کو فائنل میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست

ٹورنامنٹ کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے بھی چار کھلاڑیوں کو ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، ان میں شاہین آفریدی، زمان خان، فخر زمان اور راشد خان بھی شامل ہیں جب کہ پشاور زلمی کے شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےنسیم شاہ ٹیم بھی پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔

Back to top button