پی ایس ایل 8، کوئٹہ نے کراچی کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل 8 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز کی ٹیم نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 165 رنز کا ہدف کوئٹہ نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ رہا، پہلی ہی گیند پر نسیم شاہ نے میتھیو ویڈ کو میدان بدر کردیا، جبکہ نئے آنے والے بلے باز طیب طاہر 7 جبکہ ان کے بعد قاسم اکرم 8 رنز کے مہمان ٹھہرے۔
اوپننگ بلے باز ایڈم روسنگٹن نے ایک جانب جارحانہ کھیل جاری رکھا لیکن سامنے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، کراچی کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز شعیب ملک تھے جو چھکا لگانے کی کوشش میں 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
روسنگٹن کا ساتھ کپتان عماد وسیم نے خوب نبھایا، دونوں کے درمیان 30 گیندوں پر 46 رنز کی پارٹنر شپ نے کراچی کنگز کو باوقار ٹوٹل تک لے جانے میں مدد کی۔اوپننگ بیٹر ایڈم روسنگٹن 124 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 45 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے بعد کپتان عماد وسیم نے رنز بنانے کا سلسلہ بڑھایا۔ یہاں ان کا ساتھ آل راؤنڈر عامر یامین نے دیا۔ عماد 30 جبکہ عامر 23 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے، کراچی کنگز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور ایمل خان نے دو دو جبکہ محمد نواز اور نوین الحق نے ایک ایک وکٹ لی۔
