شاہین آفریدی کب تک شاہد آفریدی کے داماد بننے والے ہیں؟

ان سوئنگ اور آئوٹ سوئنگ سے حریف بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے پاکستانی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ان کی اولین توجہ کرکٹ ہے لیکن وہ کچھ عرصہ بعد شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی منگنی کی خبر گزشتہ برس مارچ سے میڈیا کی زینت بنتی رہی ہے، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

شاہد آفریدی نے مارچ 2021 میں اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی تھی کہ شاہین آفریدی کے خاندان نے ان کی بیٹی کا ہاتھ مانگا ہے اور ان کا خاندان بھی رشتے داری کے لیے راضی ہے، تاہم منگنی ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی۔

ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی قائد اعظم زندہ باد فلاپ

لیکن اب شاہین آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ ان کی منگنی ہو چکی ہے اور وہ کچھ عرصے بعد شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں مگر فی الحال ان کی توجہ کرکٹ پر ہے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کے دوران بات کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے بتایا کہ اپنے بڑے بھائی ریاض آفریدی کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی اور ان کی قسمت اچھی تھی کہ انہیں قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع مل گیا۔ فاسٹ بائولر نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی گاڑیوں کا شوق تھا اور اب تک متعدد قیمتی گاڑیاں بھی خرید لی ہیں، شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ اب ان کی منگیتر بھی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جبکہ ان کا بھی فی الحال کرکٹ پر دھیان ہے مگر کچھ عرصے بعد وہ شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شاہین آفریدی کے مطابق ان کی خواہش اور پسند کے مطابق ہی اقصیٰ سے ان کی منگنی ہوئی اور دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور مستقبل میں بھی ان کی ملاقاتیں ہوتی رہیں گی، فاسٹ بائولر کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ ان کی منگیتر بھی انکی مداحوں سے ناخوش ہوتی ہوں گی مگر سچ یہ ہے کہ وہ خواتین مداحوں کو زیادہ لفٹ نہیں کراتے۔ فاسٹ بائولر نے کم عمری میں منگنی کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انکی جو خواہش تھی وہ پوری ہوگئی اور جو ان کا دل تھا وہ انہیں مل گیا، انہوں نےپروگرام کے دوران یہ اعتراف بھی کیا کہ کرکٹ کی وجہ سے ان کی تعلیم بھی متاثر ہوئی ہے اور انہیں موقع ملا تو اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔

Back to top button