افغانستان سے دوسری شکست پرشاہد آفریدی بھی بول پڑے

افغانستان کے خلاف مسلسل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔

افغانستان نے اتوار کو 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

 افغانستان سے مسلسل دو میچز میں شکست پر شاہد آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف کامیابی پر افغان ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ٹیم بہترین کھیلی، راشد خان آپ ہمیشہ کی طرح شاندار رہے، ساتھ ہی انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا پی سی بی کا اچھا اقدام ہے لیکن انہیں  میدان میں سینیئر کھلاڑیوں کے ساتھ ہونا  چاہیے تھا تاکہ وہ فیلڈ کا تجربہ حاصل کرسکتے۔

افغانستان سےشکست،نوجوان پلیئرز پر تنقید نہ کریں،شاداب

Back to top button