لاہور ٹیسٹ کا پہلا دن ختم، آسٹریلیا نے 232 رنز جوڑ لیے

لاہور ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 232 رنز جوڑ لیے ہیں. لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 232 رنز بنا لیے ہیں، جبکہ 5 کھلاڑی بھی آوٹ ہو چکے ہیں.لاہور قذافی اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.

مہمان ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا اور کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کے ابتدائی اوورز میں شدید دباؤ کا شکار نظر آئے. شدید دباو میں مہمان ٹیم نے ایک ہی اوور میں 2 وکٹ گنوا دیں. شاہین شاہ آفریدی نے 7 رنز بنانے والے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور ان کے بعد آنے والے مارنس لبوشین کو کوئی اسکور نہ بنانے دیا اور صفر پر ہی پویلین روانہ کر دیا. جب پہلے روز کے کھیل کا اختتام ہوا تو کیمرون گرین 20 اور ایلکس کیری 8 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے. دونوں بلے باز اگلے روز اپنی نامکمل اننگز کو دوبارہ شروع کریں گے. قومی ٹیم پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 5 وکٹیں چٹکانے میں کامیاب رہی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ 2، 2 جبکہ ساجد خان ایک وکٹ حاصل کی ہے.

پی سی بی ، کرکٹ‌ آسٹریلیا سیریز لاہور منتقل کرنے پر رضامند

دوسری جانب نیوزی لینڈ میں جاری ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے کالی آندھی کو شکست سے دوچار کر دیا، قومی ٹیم کی فتح میں ندا ڈار نے خصوصی کردار ادا کیا۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.5 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنائے تھے، منیبہ علی نے 37 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بسمہ معروف نے 20 اور عمیمہ سہیل نے 22 رنز اسکور کیے۔ جواب میں پاکستان کی ندا ڈار نے ویسٹ انڈین بیٹرز کو پریشان کیے رکھا اور ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنا سکی، قومی ٹیم نے میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے جیت لیا، ندا ڈار شاندار کارکردگی پر بہترین کھلاڑی قرار پائیں.

Back to top button