ویمن ورلڈکپ ، پاکستان کوآسٹریلیا کے ہاتھوں 7وکٹوں سے شکست
آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، شاندار بلے بازی پر الیسا ہیلی میچ کی بہترین کھلاڑی قراردی گئیں۔ ویمن ورلڈکپ 2022 میں قومی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے.
ماؤنٹ مونگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، کپتان بسمہ معروف 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔
راولپنڈی ٹیسٹ کا آخری روز، کینگروز 459 رنز ڈھیر
جبکہ جوابی اننگز میں آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر پینتیسویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔ بہتر رنز کی شاندار اننگز پر الیسا ہیلی میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں،
یاد رہے کہ قومی ٹیم اگلا میچ 11 مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔