لطیف کھوسہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
پیپلز پارٹی کے سابق رہنما لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے محبت، امن اور بھائی چارے کے سفر کے آغاز کی دعوت دیتا ہوں، امید ہے نفرتوں کی سیاست ختم ہو گی۔
لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ آئین ایسا عمرانی معاہدہ ہے جس میں تمام فلاحی مملکتوں کے خدوخال ہیں، جب جب آئین سے انحراف کیا ریاست اور
آئین کو نقصان پہنچا۔