وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کی پمزآمد،اسلام آباد دھماکےکےزخمیوں کی عیادت کی

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے پمز ہسپتال اسلام آباد میں اسلام آباد خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیر قانون نے زبیر اسلم گھمن ایڈووکیٹ کے خودکش دھماکے میں شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ہسپتال انتظامیہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتے۔

اعظم نذیر تارڑ نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا، اور متاثرہ افراد کے ساتھ حکومت کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے باہر خود کش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

Back to top button