رہنماؤں کے گھروں پرچھاپے،حکومت فسطائیت پراترآئی ہے،اسد قیصر

سابق سپیکر اسد قیصر نے رہنماؤں کے گھروں پرچھاپوں کے ردعمل میں کہنا ہے کہ حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے۔
سابق سپیکر اسد قیصر کاکہنا تھا کہ رات کو ہمارے رکن اسمبلی معظم جتوئی کو ناجائز طور پر اٹھایا گیا ہے۔رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے گھر کا تقدس بے حرمتی کی گئی،ہمارے ایم این اے امیر سلطان کو اٹھایاگیا جو تاحال لاپتہ ہے۔جب پارلیمنٹرین کے ساتھ یہ رویہ ہے تو عام شہری کے ساتھ کیاہوگا ؟رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی اور امیر سلطان کو فوری رہا کیاجائے۔سپریم کورٹ فیصلے کے بعد حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے۔انکا خیال ہے کہ پی ٹی آئی دبائیں گے یا انکو اپنے حق سے دور رکھیں گے یہ انکی غلط فہمی ہے۔
اسد قیصر نے کہاکہ آپ کا مقابلہ پارلیمنٹ اور سٹرکوں پر بھی کریں گے۔ہم آئین وقانون کے تحت اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ہمیں اس حد تک نہ لیکر جائیں کہ ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہ ہو،ہمیں دیوار سے لگانا چھوڑ دیں۔
