معروف ماڈل آمنہ بابر نے طلاق کی تصدیق کر دی

معروف ماڈل آمنہ بابر نے اپنی طلاق کی تصدیق کر دی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل و اداکارہ آمنہ بابر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے اور شوہر کے درمیان طلاق ہو چکی ہے،
اور وہ اپنے سابق شوہر کے ساتھ مشترکہ طور پر بیٹی کی پرورش کر رہی ہیں. بتایا گیا ہے کہ ماڈل آمنہ بابر نے فروری 2019ء میں اپنے ایک قریبی دوست زاہد نون کے ساتھ بیاہ رچایا تھا جس کے بعد ان کے ہاں سال 2019ء میں ہی ماہ دسمبر میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی. اداکارہ کی شادی کو ابھی 3 سال عرصہ ہی گزرا ہے کہ انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کردی کہ ان کی طلاق ہو چکی. اپنے جوابات کے دوران انہوں نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ ان کی طلاق کب ہوئی ہے.
ثانیہ مرزا کو بالی ووڈ میں آئٹم سانگ کی پیشکش
واضح رہے کہ اداکارہ کے مداح نے اس سے سوال کیا تھا کہ اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیوں نہیں کرتیں؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے ان سے طلاق ہو جانے کی تصدیق کر دی. علاوہ ازیں اداکارہ نے اپنے سابق شوہر کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ ایک اچھے والد ہیں اور وہ دونوں بیٹی کی مشترکہ طور پرورش کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان معاملات اچھے نہی چل رہے تھے جو طلاق کی وجہ بنے، تاہم ماڈل کی جانب سے طلاق کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی.
