لیگی رہنما اختیار ولی کا پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اختیار ولی نے سابق مرکزی رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک کے وفاقی کابینہ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

عمران خان کے دور حکومت کے وزیر دفاع اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں پرویز خٹک کی شمولیت پر (ن) لیگ کے کچھ رہنماؤں نے تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو گالی دینےکی وجہ سے انہوں نے 15، 16 سالوں سے پرویز خٹک سے بات تک نہیں کی۔

سعودیہ عرب سمیت 8 ممالک سے مزید 40 پاکستانی بے دخل

لیگی رہنما اختیار ولی کاکہنا تھاکہ یہ تاثر ابھر رہا ہےکہ مسلم لیگ (ن) میں رہتے ہوئے اگر کسی بندے کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل نہ ہو تو وہ ہلکا رہ جاتا ہے۔

Back to top button