تلخ، شیریں یادیں لئے سال 2025ء رخصت،سال نو2026کاآغاز

تلخ، شیریں یادیں لئے سال 2025ء رخصت۔۔سال نو2026کےآغازپرملک بھر میں شاندارآتش بازی کامظاہرہ کیاگیا۔

نئےسال کی آمد پرشہریوں کاجشن،آسمان رنگ ونورسےجگمااٹھا۔دنیا بھر میں سال 2025 کو الوداع اور 2026 کو خوش آمدید کہنے کے لیے رنگا رنگ تقریبات اور شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان میں بھی نئے سال کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور میں آتش بازی کے خوبصورت مناظر دیکھنے میں آئے۔

لاہور میں لبرٹی چوک کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا، جبکہ کراچی کے کلفٹن میں باغ ابنِ قاسم میں میوزیکل ایونٹ منعقد ہوا۔ مختلف شہروں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔

پاکستان سمیت ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، افریقہ اور امریکا کے مختلف ممالک میں نئے سال کا آغاز جوش و خروش سے ہوا۔

نئے سال نے سب سے پہلے بحرالکاہل کے نیم آباد علاقوں میں دستک دی، جس کے بعد نیوزی لینڈ میں رات 12 بجتے ہی آسمان آتش بازی سے روشن ہو گیا۔

آکلینڈ میں ہزاروں شہریوں نے کاونٹ ڈاؤن میں حصہ لے کر نئے سال کا استقبال کیا۔

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر برج اور اوپیرا ہاؤس پر دنیا کی مشہور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جبکہ میلبرن اور دیگر شہروں میں بھی جشن منایا گیا۔

ایشیا میں جاپان، چین، جنوبی کوریا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں لائٹ شوز اور ثقافتی پروگرامز منعقد ہوئے، جنہوں نے تقریبات کو یادگار بنا دیا۔

مشرقِ وسطیٰ میں دبئی میں برج خلیفہ پر شاندار لیزر شو اور آتش بازی کی گئی، جبکہ سعودی عرب، قطر اور ترکی میں بھی تقریبات ہوئیں۔

یورپ میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں بڑے اجتماعات دیکھنے میں آئے، لندن، پیرس اور برلن میں آتش بازی نے سماں باندھ دیا۔

امریکا میں نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر تاریخی بال ڈراپ کے ساتھ نئے سال کا آغاز ہوا۔

یوں دنیا بھر میں امن، خوشی اور نئی امیدوں کے ساتھ 2026 کا آغاز ہوا، عوام نے ترقی، خوشحالی اور بہتر مستقبل کی دعائیں کیں۔

 

Back to top button